Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاسپورٹ اور امیگریشن سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن میں ریفارمنز کا ٹاسک دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے نظام کو ملک بھر میں ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کردی۔

نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو پورے نظام کو مکمل طور پر پیپر لیس بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ اور امیگریشن کے نظام میں عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے انہیں ہفتے میں پانچ دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اب تمام فیلڈ فارمیشنز اور پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کام کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کی بچت کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف کے کفایت شعاری منصوبے کے تحت کام کے دن کم کر کے چار دن کر دیے گئے تھے۔

50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم، اب اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے پرانا شیڈول بحال کر دیا گیا ہے تاکہ پاسپورٹ کے حصول میں شہریوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزیدپڑھیں:آم فریج میں رکھتے ہیں؟ جانیے پھلوں کے بادشاہ کو کاغذ میں محفوظ رکھنے کی سائنسی وجوہات

یہ بھی پڑھیں