سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری(kamran tessori) کی والدہ انتقال کر گئیں، اہلِخانہ کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور زیرِ علاج رہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج رات 10 بجے مزار عبداللہ شاہ غازی کی مسجد میں ادا کی جائے گی، جہاں عزیز و اقارب اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
اس افسوسناک خبر پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، جبکہ اہلِخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی درخواست بھی کی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں کامران ٹیسوری اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید برآں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور درجات بلند کرے۔


