Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ایف آئی اے میں بھرتی مکمل میرٹ پر ہو گی ، کسی بھی سفارش یا دبا ئوپر فوری نااہلی ہو گی ، محسن نقوی

وفاقی تحقیقاتی ادارے(FIA) میں بڑی تعداد میں بھرتیوں کا اعلان سامنے آیا ہے جس کے تحت 1394 مختلف آسامیوں پر نوجوانوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی مقرر کی گئی ہے اور اب امیدواروں کے پاس محدود وقت رہ گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ملک کی خدمت کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھرتی کا تمام عمل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوگا اور کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:جنگ بندی میں توسیع کیسے ہوئی؟ ، ایران کی ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور طنزیہ ویڈیو

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی امیدوار کی جانب سے سفارش یا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے فوری طور پر نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دیانتداری اور وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کا جذبہ لے کر آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں