Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

جنگ بندی میں توسیع کیسے ہوئی؟ ، ایران کی ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور طنزیہ ویڈیو

ایران مسلسل مصنوعی ذہانت کی مدد سے ویڈیوز بنا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) کو ٹرول کر رہا ہے۔جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد ایران کی جانب سے حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور طنزیہ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

ایران کے قونصل خانے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود اپنے آفیشل اکاونٹ پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کیسے ہوئی؟ ایران میں ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنی 45 سیکنڈز کی ویڈیو میں، اے آئی ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایران کی ٹیم کا انتظار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے ایران کی ٹیم کا انتظار کرتے ہوئے اپنے کوٹ کی جیب سے موبائل نکالا اور اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

مزیدپڑھیں:سونا مسلسل تیسرے روز سستا ، فی تولہ قیمت 5200 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے فی تولہ ہو گئی

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات کر رہے ہیں۔جب کافی دیر انتظار کرنے کے بعد بھی ایرانی ٹیم مذاکرات کے لیے نہیں آئی تو ٹرمپ نے غصے میں اپنے سامنے پڑی خالی کرسیوں کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ اگر ایران مذاکرات نہیں کرے گا تو ہم ان پر بم باری کریں گے۔

پھر ویڈیو میں ایک مشہور میم ٹیمپلیٹ بھی دکھائی گئی ہے جس پر لکھا ہے 2 ہزار سال بعد۔آخر میں ایک معاون ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کی جانب سے بھیجا ہوا نوٹ لا کر دکھاتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے چپ کرو ٹرمپ۔یہ نوٹ پڑھنے کے بعد امریکی صدر غصے میں یہ کہتے ہوئے کمرے سے باہر چلے جاتے ہیں کہ ٹھیک ہے پھر میں پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں