Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پیٹرول مہنگا، کرایوں میں اضافہ، مسافروں پر نیا بوجھ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ (Transport)سیکٹر میں بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کرایوں میں 3 سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ اس فیصلے کا اطلاق مختلف بین الاضلاعی روٹس پر فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

نئے کرایوں کے تحت لاہور سے ملتان کا کرایہ 1760 سے بڑھا کر 1810 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے اوکاڑہ کا کرایہ 800 سے بڑھ کر 850 روپے مقرر ہوا ہے۔ اسی طرح لاہور سے ڈیرہ غازی خان کا کرایہ 1990 سے بڑھ کر 2050 روپے اور بہاولپور کا کرایہ 2100 سے 2160 روپے کر دیا گیا ہے۔

دیگر روٹس میں لاہور سے سکھر کا کرایہ 6450 سے بڑھ کر 6710 روپے، حیدرآباد کا 9270 سے 9640 روپے، اسلام آباد کا 3350 سے 3480 روپے اور پشاور کا کرایہ 3480 سے بڑھا کر 3530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پراپرٹی مالکان کی سنی گئی ،خریدوفروخت کرنیوالوں کےلیے بڑی خبر آگئی

ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آپریٹنگ لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر کرایوں میں ردوبدل ناگزیر تھا۔ تاہم مسافروں نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں