Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں سے شادیوں کے رجحانات تبدیل، دلہنیں نقلی زیورات پہننے لگیں

جنوبی ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے شادیوں کے روایتی انداز اور زیورات کے رجحانات کو نمایاں طور پر تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت خطے میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کے بعد عام خاندانوں کے لیے روایتی سونے کے زیورات خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کے باعث شادیوں میں دلہنوں کے زیورات کے انتخاب میں بھی واضح تبدیلی آ رہی ہے۔

اب بہت سے خاندان خالص سونے کے بجائے متبادل آپشنز کی طرف جا رہے ہیں، جن میں نقلی زیورات یا کم مقدار میں سونے کے سیٹ شامل ہیں۔ اسی طرح ایک گرام سونے پر مبنی ہلکی جیولری بھی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جو نسبتاً کم قیمت ہونے کی وجہ سے متوسط طبقے کے لیے قابلِ قبول حل بن رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:ایک ہی خاندان کے 9 نوجوان اپنی ہی 9 کزن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

ماہرین کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے نہ صرف شادی بیاہ کے اخراجات متاثر کیے ہیں بلکہ اسے صرف زیور کے بجائے ایک سرمایہ کاری کے طور پر دیکھنے کا رجحان بھی بڑھا دیا ہے۔

نتیجتاً خطے میں سونے کی خریداری میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، جبکہ شادیوں کے روایتی اخراجات کو کم کرنے کے لیے نئے اور سادہ رجحانات فروغ پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں