Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

کراچی میں شارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کیلئے اسپیڈ لمٹ مقرر

کراچی میں ٹریفک قوانین(Traffic rules) مزید سخت کرتے ہوئے شارع فیصل پر نئی اسپیڈ لمٹس نافذ کر دی گئی ہیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری نظرِ ثانی شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ کاروں اور موٹر سائیکلوں کے لیے نئی حد رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ رفتار کی پابندی کریں تاکہ نہ صرف حادثات سے بچا جا سکے بلکہ جرمانوں سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔

عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی شہر کی اہم شاہراہوں پر رفتار کی حد مقرر کی گئی تھی، جس کے تحت شارع فیصل پر کاروں اور جیپوں کے لیے رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ اور موٹر سائیکلوں کے لیے بھی یہی حد مقرر تھی، جبکہ ہیوی ٹریفک کے لیے رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی تھی۔ نئے فیصلے کے تحت اب ہلکی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رفتار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں