Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

عید الاضحی ٰسے قبل بینظیر انکم سپورٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(BISP) کی نئی قسط عیدالاضحیٰ سے قبل جاری کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ حکام نے ادائیگیوں کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ قسط 18 مئی 2026 سے مرحلہ وار جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس سے ملک بھر کے لاکھوں مستحق خاندانوں کو مالی سہارا ملے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ادائیگیاں صرف ان خاندانوں کو کی جائیں گی جو پہلے سے قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (NSER) سروے کے تحت رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ ہیں۔

پروگرام کے تحت صرف اہل خواتین سربراہانِ خاندان کو رقوم فراہم کی جائیں گی، جبکہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

اہلیت کے معیار کے مطابق ایسے گھرانے جن کا پی ایم ٹی اسکور 32 یا اس سے کم ہے، وہ پروگرام کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے، جبکہ خصوصی افراد پر مشتمل خاندان 37 اسکور تک بھی اہل قرار دیے جا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق بیوہ، طلاق یافتہ اور علیحدہ رہنے والی خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ ادائیگی صرف نادرا سے تصدیق شدہ شناختی کارڈ کے ذریعے کی جائے گی۔

ملک میں عید الاضحیٰ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

رجسٹریشن کے حوالے سے حکام نے واضح کیا ہے کہ نئے افراد کی شمولیت آن لائن نہیں بلکہ NSER سروے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ شہری قریبی BISP مراکز یا سروے ٹیموں سے رجوع کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کرا سکتے ہیں۔

حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن یا ادائیگی کے نام پر کسی ایجنٹ کو رقم نہ دی جائے کیونکہ یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔

مزید معلومات اور شکایات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ویب سائٹ
یا ہیلپ لائن 0800-26477 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں