Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

اوورسیز پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق اہم پابندیاں سامنے آگئیں

اوورسیز پاکستانی پاسپورٹ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ نئے قوانین اور ضوابط کے تحت اوورسیز پاکستانی پاسپورٹ کے حصول میں بعض افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر وہ شہری جو کسی ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے ہوں یا امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ہوں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق پاسپورٹ رولز 2021 کے تحت حکام کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مخصوص افراد کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کر سکیں۔ ان افراد میں وہ شہری شامل ہیں جنہیں ویزہ خلاف ورزی، غیر قانونی داخلے یا کسی مجرمانہ سرگرمی کے باعث بیرون ملک سے واپس بھیجا گیا ہو۔

ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا پر پابندی انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی نقل و حرکت یا مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد پر بھی عائد کی جا سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی اور قانونی تقاضوں کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل افراد، عدالتی پابندیوں کا سامنا کرنے والے شہری اور بین الاقوامی اداروں کو مطلوب افراد بھی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نااہل قرار دیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) کے ذریعے مختلف کیٹیگریز کے افراد پر مخصوص مدت کیلئے سفری پابندیاں نافذ کی جاتی ہیں، جبکہ بعض کیسز میں پہلے سے جاری شدہ پاسپورٹ بھی غیر فعال کیے جا سکتے ہیں۔

قانونی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان واپسی پر اپنی قانونی حیثیت درست کروائیں اور نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست دینے سے پہلے متعلقہ اداروں سے مکمل تصدیق حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں