Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

راولاکوٹ جیل سے فرار 3قیدی دوبارہ گرفتار،مزید گرفتاریوں کیلئے پولیس کا آپریشن جاری

راولاکوٹ(نیوزڈیسک) راولاکوٹ پولیس نے راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 3 قیدیوں کودوبارہ گرفتار کرلیا۔ جس کی تصدیق ایس ایس پی پونچھ نے کی ہے اس سے دوبارہ پکڑے گئے قیدیوں کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے۔

فرار کا واقعہ 30 جون کو پیش آیا، جب 15 سے زیادہ ہائی پروفائل قیدی جیل کے عملے کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنانے کے بعد سہولت سے فرار ہوگئے۔ فرار ہونے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک قیدی ہلاک ہوگیا۔فرار ہونے میں ملوث ہونے پر حکام نے جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت جیل کے عملے کے سات ارکان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔فرار ہونے والے قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے یا سزائے موت کا سامنا کر رہے تھے۔ پولیس نے فرار ہونے والے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے اور باقی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

سزائے موت کا ایک اورمفرور قیدی گرفتار کرلیا گیا ۔دوبارہ گرفتار کیے جانے والے قیدی کی شناخت نعمان آصف ولد محمد آصف کے نام سے ہوئی جو کہ25 سال قید کی سزا و دیگر کئی دفعات کا حامل مفرور قیدی تھا کو راولاکوٹ کے نواحی علاقے سے حراست میں لے لیا گیا۔

قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کے قیدی نعمان آصف کے گرفتاری کے لیے حکومت نے 50 لاکھ روپے بطور انعام مقرر کررکھے تھےدوبارہ گرفتار کیے جانے والے قیدیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔جبکہ آیندہ چوبیس گھنٹے کے اندر مزید دو سے تین گرفتاریاں ممکن ہیں گرفتار کیے گئے قیدیوں کی تعداد تین ہوگئی۔ مزید گرفتاریوں کیلئے پولیس کی سینکڑوں کی تعداد میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ آپریشن انچارج ایس پی خاور علی شوکت کی سربراہی میں کام سر انجام دے رہی ہیں جس میں جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی پونچھ ریاض مغل نے جلد مفروران کی دوبارہ گرفتاریوں کی یقین دہانی کروائی ہے۔پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع سدھنوتی،پونچھ،باغ اور حویلی میں پولیس کی بھاری نفری کا سرچ آپریشن دہشت گردی ،سزائے موت،قتل،اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث 15 قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔
سعودی عرب :قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 16 ہزار تارکین وطن گرفتار

یہ بھی پڑھیں