مظفرآباد(نیوزڈیسک) بلگراں منجہوتر تحصیل پٹہکہ نصیرآبادمیں ٹیوٹا ہائی ایس گہری کھائی میں گر گیا ،حادثے میں 7فراد جاں بحق 4 زخمی، ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیاگیاجن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقہ بلگراں منجہوتر تحصیل پٹہکہ نصیرآباد میں جمعہ کی شام ہائی ایس ٹیوٹا گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تحصیل پٹہکہ یونٹ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے THQ ہسپتال پٹہکہ منتقل کیا گیا بعد ازاں مظفرآباد سی ایم ایچ مظفرآباد شفٹ کردیاگیاجن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔




