Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانیوالی کوسٹر خوفناک حادثے کا شکار،2 افرادجاں بحق،6مسافر زخمی

کہوٹہ(اوصاف نیوز) فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر تولی پیر اور لسڈنہ کے درمیان حادثے کا شکار ہو گئی،ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شہری ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، حادثے میں6مسافر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر کو رات ساڑھے9بجے کے قریب تولی پیر اور لسڈنہ کے درمیان حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 6مسافر زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کردیا گیا جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں اور مسلح افواج پاکستان نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ، بعد میں ریسکیو 1122 راولاکوٹ کی ایمبولینسز بھی پہنچ گئیں ۔

راولپنڈی؛ پاک بھارت جنگی ماحول میں منسوخ پیپرز کا نیا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں