Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

آزاد کشمیر کے بلند پہاڑوں پر برفباری، وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جس سے موسم نہایت خوشگوار ہو گیا ہے۔

طویل خشک سالی کے بعد بارش کو شہریوں نے بارانِ رحمت قرار دیتے ہوئے قدرت کا انمول تحفہ کہا ہے۔ بارش کے پہلے قطرے پڑتے ہی شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، جبکہ بارش سے خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسمی بیماریوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


مظفرآباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، تاہم دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش نے عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ دوسری جانب وادی نیلم کے علاقوں کیل، شاردہ، تاوبٹ، گریس اور جاگراں ویلی میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث متعدد رابطہ سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں