Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عوام کی بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت ایک نئے سیاسی اور ترقیاتی دور کا آغاز ہے‘ سردار عامر الطاف خان

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممبر قانون ساز اسمبلی سابق وزیر حکومت سردار عامر الطاف خان (Sardar Amir Altaf)نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت ایک نئے سیاسی اور ترقیاتی دور کا آغاز ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست کے عوام اب عملی ترقی استحکام اور خوشحالی کی سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں۔

راولاکوٹ میں پارٹی کارکنان معززین علاقہ اور مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن محض وعدوں اور دعوؤں کی سیاست نہیں کرتی بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا مرکز بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کی بڑی تعداد اس جماعت پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی شمولیت اس بات کی علامت ہے کہ لوگ ترقی روزگار تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی چاہتے ہیں ریاست کے عوام مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کریں مسلم لیگ ن ان کے مسائل کو حل کرے گی ان کو مشکلات سے نکالے گی ۔

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ایک جامع منظم اور دور رس اثرات کا حامل منصوبہ موجود ہے یہ منصوبہ نہ صرف انفراسٹرکچر کی بہتری بلکہ معیشت کی مضبوطی ادارہ جاتی اصلاحات اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر بھی مشتمل ہے ایک مضبوط معیشت ہی کسی بھی ریاست کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:ایپل کی‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ترقیاتی سیاست کو فروغ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس جماعت کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہے عوام کا اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کو زمینی سطح پر قبولیت حاصل ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے نوجوان ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں مسلم لیگ ن کی پالیسیوں میں نوجوانوں کو تعلیم ہنر اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے

ایک تعلیم یافتہ اور خودمختار نوجوان ہی ریاست کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس لیے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی آ ج بھی مسلم لیگ ن نوجوانوں لیپ ٹاپ دے رہی ہے تاکہ نوجوان جدت کی طرف جائیں جدت سیکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ترقی استحکام اور قومی تعمیر کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں نواز شریف کی قیادت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی جن کے اثرات آج بھی واضح ہیں۔

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی سربراہی میں نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے مسلم لیگ ن ریاست کو ایک جدید خوشحال اور ترقی یافتہ خطہ بنانے کے لیے پرعزم ہے مستقبل میں موٹرویز جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر تعلیمی اداروں کی بہتری اور صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کا تعاون ہی اصل طاقت ہے اگر عوام اسی طرح مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے رہے تو ریاست ترقی خوشحالی اور استحکام کی نئی منزلیں طے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں