سکردو(نیوزڈیسک)گلیشیئر پھٹنے سے سکردو اور مضافات میں سیلاب نے تباہی مچا دی ،سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے 2 درجن سے زائد مکانات اورسینکڑوں کنال اراضی بہہ گئی، زرعی اراضی پر فصلیں تباہ ۔
برگی نالے کے قریب واقع متعدد دیہات سیلاب سے متاثر، واٹر سپلائی اور نہری نظام کو شدید نقصان پہنچا، سیلابی ریلہ گھروں میں داخل، درجنوں خاندان بے گھر ہو گئے ۔ڈپٹی کمشنر سکردو سمیع خان نے کہا کہ لوگوں نے نالے پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جس سے پانی کا راستہ بند ہوچکا ہے تاہم تجاوزات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کیا جائے گا۔
راولاکوٹ جیل سے فرار 3قیدی دوبارہ گرفتار،مزید گرفتاریوں کیلئے پولیس کا آپریشن جاری
