Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کا المناک حادثہ، کار گہری کھائی میں گرگئی، 1 شخص جاں بحق

گلگت (نیوزڈیسک)شاہراہ قراقرم گلگت ہیراموش عنصر کیمپ کے قریب فیصل مور بس اور کار میں تصادم۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے میں کار گہری کھائی میں گر گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122دنیور اور گلگت کی ٹیمیں  ایمبولینس اور مورچری وین سمیت جائے حادثہ پہنچ گئے، زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ایمبولینسز میں سسی ہسپتال ہیراموش منتقل کر دیا ۔زخمی اور جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق فیصل آباد سے بتایا گیا ہے۔

سکھر ملتان موٹروے پر المناک حادثہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں