Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

پاکستانی کوہ پیما کا غیر معمولی کارنامہ، دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرلیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سرباز خان وہ پہلے پاکستانی بن گئے . جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیا ہے جو کہ ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔

تازہ ترین کامیابی میں سرباز خان نے 8027 میٹر بلند شیشاپنگما چوٹی کو سر کیا جو ان کی 14 ویں ایٹ تھاوزنڈر چوٹی ہے۔ اس چوٹی کو سر کرنے کے بعد وہ دنیا کے ان چند کوہ پیماؤں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

سرباز خان کا یہ سفر 2017 میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے سے شروع ہوا اور اس کے بعد انہوں نے کے ٹو، لوٹسے، مونٹ ایوریسٹ سمیت دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں کو سر کرلیا۔

اہم بات یہ ہے کہ سرباز خان نے ان چوٹیوں میں سے 11 کو بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا جو ایک انتہائی مشکل اور خطرناک کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔

سرباز خان نے 2023 میں چوٹیوں میں سے 11 کو بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا جو ایک انتہائی مشکل اور خطرناک کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔سرباز خان نے 2023 میں چو اویو کی چوٹی کو بھی سر کیا اور اب شیشاپنگما کو سر کر کے وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ تاریخی ہدف مکمل کیا ہے۔
پاکستان ریلوے میں اربوں روپے کا نیا سکینڈل سامنےآگیا

یہ بھی پڑھیں