Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

پاکستان ریلوے میں اربوں روپے کا نیا سکینڈل سامنےآگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان ریلوے کو چار ارب 90 کروڑ روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشا ف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں ہوا ہے،

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو 4 ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔اس نقصان کا سبب ایندھن کا زائد استعمال بتایا گیا ہے

جبکہ دیگر وجوہات میں سگنل، برقی خرابی اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کو روکنا بتایا گیا ہے اور ٹرینوں کو فنی خرابی کے سبب روکنے کے باعث ان کی آمدورفت کا شیڈول بھی سخت متاثر ہوا۔

سکھر میں ایندھن کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ، ملتان میں ایک ارب 41 کروڑ، راولپنڈی میں ساڑھے سات کروڑ جب کہ کراچی میں تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں