Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

باراتیوں کی کوسٹر دریا میں جاگری، 2 جاں بحق ،درجنوں لاپتہ ہو گئے،ہلاکتوں کا خدشہ

گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گرنے سے 2 جاں بحق ہوگئے جب کہ مزید 22 لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ادارے کے افسر وزیر اسد کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کی طرف امدادی ٹیمیں اور ایمبولنسیں روانہ کر دی گئی ہیں، باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاؤں پریشنگ سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور حادثے کا شکار مسافروں کی جانیں بچانے کی کوشیش ہو رہی ہیں۔

ریسکیو افسر کے مطابق اب تک جائے حادثہ سے 2 لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک لڑکی زخمی ہے، مزید لاپتا 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔ریسکو افسر کے مطابق استور سے جائے حادثہ 3 گھنٹے کی مسافت پر ہے، حکام کے مطابق جائے حادثہ ضلع دیامر کے حدود میں شامل ہے۔

باقی ٹیمیں آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ؟پاکستان ڈٹ گیا،آئی سی سی کوآگاہ کردیا

یہ بھی پڑھیں