Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

باقی ٹیمیں آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ؟پاکستان ڈٹ گیا،آئی سی سی کوآگاہ کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا، خط میں پی سی بی نے پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کردیا اور بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں، بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

آن لائن ہراسانی کیس،خاتون صحافی کےساتھ کیا ہوا؟نیا سکینڈل سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں