Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

ہنزہ: گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ GBA-06 ہنزہ سے 8 امیدوار دستبردار

ہنزہ: گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ GBA-06 ہنزہ میں عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے مرحلے کے بعد 8 امیدوار انتخابی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے دفتر ریٹرننگ آفیسر GBA-06 ہنزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر No.GBA-06/Election(1)/85-89/2026 کے مطابق 11 مئی 2026 کو حلقہ GBA-06 ہنزہ سے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق دستبردار ہونے والے امیدواروں میں ظہور کریم ولد جمال خان سکنہ آغا خان آباد علی آباد، غلام رحیم ولد غلام وفی خان سکنہ سرتیز سوست گوجال، صداقت حسین ولد لال حسین سکنہ گیرام گنیش، رحمت علی ولد فرمان علی سکنہ رحیم آباد علی آباد، محمد کی خواہشات ولد محمد ضیاء سکنہ جمال آباد سوست گوجال، عزیز احمد ولد عزیز الدین سکنہ مورکھون گوجال ہنزہ، نذیر احمد ولد وزیر امن سکنہ میون ہنزہ اور رضوان اللہ بیگ ولد سیف اللہ بیگ سکنہ شیراز حیدرآباد ہنزہ شامل ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر تنویر احمد کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق تمام امیدواروں نے مقررہ قانونی طریقہ کار کے تحت اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے، جس کے بعد حلقے میں باقی امیدواروں کے درمیان انتخابی مقابلہ مزید واضح ہوگیا ہے۔

مہنگائی کا نیا طوفان: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

نوٹیفکیشن کے مطابق اس فہرست کی نقول چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، صوبائی الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ہنزہ سمیت متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کردی گئی ہیں جبکہ نوٹس بورڈ GBA-06 ہنزہ پر بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد حلقہ GBA-06 ہنزہ میں انتخابی جوڑ توڑ اور سیاسی صف بندیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے، جبکہ مختلف سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار اپنی انتخابی مہم کو حتمی مرحلے میں داخل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں