Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پی ٹی آئی دفتر ڈی سیل نہ کرنیکی درخواست آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو ڈی سیل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اس حوالے سے سماعت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ ہم اس درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ 4 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دفتر کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ مسمار کر کے سیل کر دیا تھا۔

  مزید پڑھیں:  پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

یہ بھی پڑھیں