اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کے لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خیبرپختونخوا کے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر حکم جاری کیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت سے قبل لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائی کورٹ نے آئی جی کے پی کو درخواست گزار کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت کی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: بلاسود قرضوں کے لیے پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم کی اہم معلومات حاصل کریں خبر میں


