اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں زیرخوانی کا دوسرا افسوسناک واقعہ،راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں مر گئیں۔ڈیم میں اسٹاک کیا جانیوالا لاکھوں کی تعدادمیں مچھلی کا بچہ بھی مر گیا۔ مرنے والی مچھلی میں رہو، چائینہ، گلفام، موہری، سلور، گراس، بگ ہیڈ، سنگاڑا اور دیگر شامل ہیں۔ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ مرنے والی مچھلی اورڈیم کے پانی کا فرانزک کروائیں گے۔
ٹھیکیدار مچھلی راول ڈیم نے کہا کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے،یہ راول ڈیم میں زہر خوانی کا دوسرا واقعہ ہے پہلے واقعے کی رپورٹ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے۔ٹھیکیدار کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کا نقصان کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی کم ہو گیا ہے،آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مچھلی مر جاتی ہے،ہر سال ایسا ہوتا ہے،چھوٹی مچھلی مر جاتی ہے۔


