اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) حکام نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ایندھن کی سپلائی معطل کرنے پر وفاقی دارالحکومت کے تین پیٹرول پمپس سیل کردیئے اور ان کے منیجرز کو گرفتار کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سٹی کی جانب سے یہ کارروائی متعدد پیٹرول پمپس کے آپریشن روکنے کے بعد کی گئی جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کھلے کنٹینرز کے ذریعے غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے پر مزید دو منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد کریک ڈاؤن شروع کیا گیا اور کچھ پمپس نے نئے نرخوں کی توقع میں ایندھن کی فراہمی بند کردی۔حکام نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔



