Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

میں وزیرقانون ہوتا تو 25 اکتوبر سے پہلے آئینی ترامیم منظور کرانیکی کوشش کرتا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں وزیرقانون ہوتا تو 25 اکتوبر سے پہلے آئینی ترامیم منظور کرانے کی کوشش کرتا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہے گی کہ آئینی ترمیم 25 اکتوبر سے پہلے ہو، میں وزیرقانون ہوتا تو 25 اکتوبر سے پہلے آئینی ترامیم منظور کرانے کی کوشش کرتا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ حالات دیکھ کر حکومت ضروری چاہےگی کہ ترمیم جلد سےجلد منظور کرالیں اور ہماری کوشش ہے اتفاق رائے سے آئینی ترامیم منظور کرائے، اتفاق رائے کے لیے ہی ابھی تک حکومت انتظار کررہی ہے تاہم آئینی عدالت کے سربراہ کاتقررکون کریگا ۔

اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم کیلئے ارکان کی خرید فروخت نہیں، سیاسی جماعتوں مین اتفاق رائے چاہتی ہے، آج بھی پی ٹی آئی کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن پی ٹی آئی عدالتی اصلاحات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے۔

سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ اغوا ہوگئے، مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیں