Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

آئینی ترامیم کیلئے نمبرز گیم، بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا حکومت کیلئے مسئلہ بن گیا۔آئینی ترامیم کیلئے تعداد پوری کرنے کیلئے حکومت نے اپنے بیرون ملک دوروں پر موجود اراکین پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک ہر صورت واپس آنیکی ہدایت کر دی۔

ذرائع کیمطابق اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں، ان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔سینیٹرز میں پی پی کے رانا محمود الحسن، باپ پارٹی کے دنیشن کمار بیرون ملک موجود ہیں جبکہ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹرشاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

یہ بھی پڑھیں