Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

ایم ون موٹروے پر بس کا سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موٹر وے پر ایم ون ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس کا گیس سلنڈر پھٹنے سے بس میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس نارتھ زون کے ترجمان محمد ثاقب کے مطابق موٹروے پر بس جلنے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں کو اسپتال منتقل کرنے میں مصروف ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے بس میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

قائداعظم ٹرافی کا آغاز کب ہوگا؟شائقین کرکٹ کو شدید انتظار

یہ بھی پڑھیں