اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل سے حالیہ رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔ ایک باخبر ذریعے نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ عدالت سے ضمانت ملنے پر انہیں کسی اور کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو میرٹ پر ضمانت دی گئی اور یہ حکام کا فیصلہ تھا کہ انہیں کسی اور کیس میں دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔جب ان قیاس آرائیوں کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ سابق خاتون اول کی جیل سے رہائی کسی معاہدے کا نتیجہ تھی، تو ذریعے نے واضح جواب دیا کہ ’’نہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈیل ہوتی تو وہ پشاور نہ جاتی۔
ایوان صدر میں 3 بڑوں کی بیٹھک، ملکی ترقی کیلئے کیا اقدامات ؟بڑی خبر سامنے آگئی
