Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کیساتھ نرمی برتی جائے گی نہ کوئی ڈیل ہوگی، عرفان صدیقی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور نہ کوئی ڈیل ہوگی۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے نشان دہی کی کہ پی ٹی آئی سیاسی فائدے کے حصول کے لیے پروپیگنڈے اور سازشی نظریوں کو بروئے کار لانے کا ماضی رکھتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کا اطلاق تمام قیدیوں پر یکساں طور پر کیا جائے گا، اس میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، 9 مئی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنا چاہیے، جیسا کہ پی ٹی آئی کا کردار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں