Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی احتجاج موخر کرنے پر غور شروع،آج بڑا بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل کا احتجاج منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے گزشتہ رات اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر 24 نومبر کے احتجاجی مارچ کو منسوخ کرنے اور بشریٰ بی بی کے پیدا کردہ تنازع پر غور کیا۔گزشتہ رات ہونے والی بات چیت میں شامل پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کے مطابق کمیٹی کے ارکان کی اکثریت عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 24 نومبر کے احتجاجی مارچ کو منسوخ کرنے کے حق میں تھی، ان کا مؤقف تھا کہ حکومت سے بات چیت کو آگے بڑھنے دینا چاہیے۔

تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے کافی ممبران اجلاس موخر کرنے کے حق میں ہیں کہ احتجاج نہیں ہونا چاہئے ،کل علی محمد خان،بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملنے کی کوشش بھی کی کہ کسی طرح عمران خان کو راضی کریں کہ اس احتجاج کو موخر کیا جائےکئی کوششوں کے باوجود ان ممبران کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکی اور لوگوں کو یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آپ احتجاج کی تیاری جاری رکھیں یہ صرف ایک دن کے لئے ہوگا کوئی زیادہ لمبا احتجاجی نہیں ہوگااور آج یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو رہا کردیا جائیگا یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ یاسمین راشد کو رہا کر دیا جائیگااور شاید اسٹیبلشمنٹ نے یہ بھی ظاہر کردیا ہے کہ یہ ہم یاسمین راشد کو رہا کرنے کے لئے راضی ہیں

اور اس طرح ذرائع کے حوالے سے یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ احتجاجی موخر ہو جائیگا اور مذاکرات کا دور ابھی جاری ہے بڑے ہائی لیول کے ساتھ دونوں کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن مذاکرات نتیجہ خیز ابھی تک ثابت نہیں ہوسکتے اور اس کا سب سے بڑا ایشو ہے کہ عمران خان کو اعتماد کا فقدان ہے کیونکہ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ پر ا عتماد نہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان پر ا عتماد نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ مذاکرات ابھی تک کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے

ہانیہ کے بادشاہ کیساتھ کیسے تعلقات؟ بڑا راز سامنے آگیا،سوشل میڈیا پر وائرل

یہ بھی پڑھیں