Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

حکومت سے مذاکرات،بانی پی ٹی آئی نےجو ڈیشل کمیشن کےڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا معاملہ، پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف نے ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا،جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کےلیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی،28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلےبانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31کی ڈیڈ لائن دی تھی،حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے ،پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نہ مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مذاکرات جاری نہیں رکھے گی ۔

پاک افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد

یہ بھی پڑھیں