Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان ریلوے کو 11 ماہ میں 83 ارب روپے ریکارڈ آمدن

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویز کو 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق مسافرٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے 1 2 ارب کا ریونیو حاصل ہوا۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تاہم کسی بھی مالی سال کے11 ماہ میں اتنی آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی،کراچی ڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے 25 ارب روپے کمائے، لاہورڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 10 ارب روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 75 کروڑ روپے کمائے جبکہ راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4، 4 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں ریلویز نے ابتدائی 11 ماہ میں 77 ارب ریونیواکٹھا کیا تھا۔

اس موقع پر وزیرریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ محنت اورلگن سے ریلوے کو پاؤں پرکھڑا کریں گے۔

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟فیصلہ آج ہوگا

یہ بھی پڑھیں