Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 ون میں خاتون ٹک ٹاکر گھر میں قتل

‌اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر کو گھر میں قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ جاں بحق لڑکی کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کےلیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا اور 2 گولیاں ماریں جبکہ واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں