اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے آن لائن ٹیکسی ویری فی کیشن ایپ متعارف کرادی ہے۔آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد آن لائن ٹیکسی استعمال کرنیوالے مسافروں کا تحفظ ہے،ایپ کے ذریعے پولیس اور ٹیکسی سروسز کے درمیان رابطہ قائم ہو گا۔
ایپ خواتین مسافروں کو درپیش خدشات کے پیش نظر تیار کی گئی،شہریوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔غیر تصدیق شدہ گاڑی کی فوری اطلاع دینے کیلئے ایمرجنسی بٹن شامل کیا گیا ہے ،شہری ایپ کے ذریعے ٹیکسی پر موجود کیو آر کوڈ اسکیں کر سکتے ہیں۔
ایپ سے پولیس کو ٹیکسی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی،ایپ اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:شعیب جاوید حسین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر مقرر

