Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اسلام آباد: بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی چینل کے مطابق ملزم عبدالسمیع ولد عابد لطیف کو کھنہ پل اسلام آباد سے چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا، رپورٹ کے مطابق ملزم بچوں کو بہلا پھسلا کر جنسی عمل میں ملوث کر کے تصاویر بناتا تھا۔

نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلائیٹڈ چلڈرن ( این سی ایم ای سی) کی جانب سے 9 رپورٹس موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ملزم نے نازیبا تصاویر اپنے جی میل اکاؤنٹ سے منسلک گوگل ڈرائیو میں محفوظ کر رکھی تھیں۔

ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 237/2025 درج، مقدمہ سیکشن 22 پیکا ایکٹ 2016 کے تحت درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں۔ٹیپ بال کرکٹ میچ: نوجوان بیٹر چھکا مارتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

یہ بھی پڑھیں