اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اے بی این نیوز کے پروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 9مئی کا واقعہ جو ہوا پاکستان کی تاریخ میں بھی ایسا واقعہ نہیں ہوا ۔
کوئی بھی سیاسی جماعت عسکری تنصیبات،جی ایچ کیو،شہداکی یادگاریں،جناح ہائوس پر حملہ کیا گیا ، بیک وقت ایک ہی وقت میں اس جماعت کے کارکنان مختلف شہروں میں عسکری اداروں اور تنصیبات کو ٹارگٹ کرتے ہیں ۔ یہ واقعہ پہلی بار پاکستان میں ہوا ہے۔ اگر اسی طرح دنیا کے کسی بھی ملک میں اس طرح کے واقعات ہوتے کوئی بھی ملک ان کو ٹالرنٹ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے
9 مئی کے جو بھی مقدمات ہیں اس کے مدعی گورنمنٹ بھی نہیں اور نہ ہی ن لیگ ہے اس کی مدعی ریاست ہے اور پاکستان کی 25کروڑ عوام ہے ۔
پروگرام سے گفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے شواہد کی بنیاد پر پی ٹی آئی رہنمائوں کو سزائیں دی گئی ہیں اور جہاں ٹھوس شواہد کسی وجہ سے فراہم نہیں کئے جاسکے یا نہیں ملے شک کی بنیاد پر اگر کسی کوگرفتار کیا گیا ہے اور اس کےبعد تفتیش میں وہ بے گناہ ثابت ہوئے تو انہیں چھوڑ دیا گیا ان مقدمات سےبری کردیا گیا۔
مزید پڑھیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما الطاف احمد قریشی انتقال کر گئے

