Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

مودی سرکار نے سدارشن چکر ڈیفنس سسٹم کا آغاز کردیا ہے، عبدالباسط

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے بی این نیوز کے پروگرام ’’decipher‘‘سے گفتگو کرتےہوئے عبدالباسط نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ویزا دینے سے انکار کردیا محمود عباس کو ایک سیشن میں جانا چاہ رہے تھے لیکن اب ایسی خبرں آرہی ہیں کہ وہ نہیں آسکتے

ان پر کرپشن کے اور بہت سے کیسز ہیں اس لئےوہ ادھر نہیں آسکتے کہا گیا ہے کہ آپ نے آئی سی سی میں آپ نے آئی سی جے میں نیتن یاہو کے خلاف کیسز اٹھائے ہیں اس وجہ سے آ پ کو ہم ویلکم نہیں کرسکتے اور آ پ کو ویزا ایشو نہیں کرینگے ۔عبدالباسط نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مجھے ایک عجیب سی بات لگی کہ محمود عباس 80لوگوں کے ساتھ جا رہے تھے ۔ فلسطین کے حالات دیکھئے اور یہ 80لوگوں کے ڈیلی گیشن کے ساتھ جا رہے ہیں کیسی عجیب سی بات ہے کہ اتنا بڑا ڈیلی گیشن ساتھ لے جانے کی کیا وجہ ہے لیکن اب جو نیو یارک میں سفیر ہیں شاید وہی تقریر کریں اب اس بارے میں میرا خیال ہے ۔

امریکہ اگر کسی کو ویزا نہ دے تو وہ بھی ادھر جا بھی نہیں سکتے ۔ بدقسمتی ہے مسلم دنیا کی کہ ہر دن سینکڑوں مسلمان شہید ہو رہے ہیں ۔ ہر طرف مایوسی پھیلی ہوئی ہے ۔ پاکستان اور ترکیہ بات پرآتےہیں کہ 15اگست کو بھارتی وزیراعظم موودی تقریر کرتےہیں کہ بھارت ایک سدھارشن چکر سسٹم بنارہا ہے کہ یہ سب باتیں اب پاکستان سےمار کھانے کے بعد ہورہی ہیں ۔ بھارت کہتا ہے کہ جو ہم میزائلوںکا نام رکھتے ہیں وہ اسی نام کے ہوتےہیں ۔

مزید پڑھیں۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیں