اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانو ن و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ہماری حکومت 5 سال کے لئے اقتدار میںآئی ہے اور ہم اتحادیوں کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ ہر طریقے سے ہیں اور شہباز شریف کی حکومت انشا اللہ ضرور 5 سال پورے کریگی۔ اور کسی بھی حوالےسے کوئی قیامت نہیں ٹوٹنے والی ہم اپنی مدت پوری کرینگے
اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانو ن و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے لئے 9 مئی کے 8 مقدمات سے عمران خان کی بیل ہوگئی ہے ،پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہا ہے ان کے اوپر کئی مقدمات تھے اور قانون کے تقاضے پورے کرتےہوئے ان کو ریلیف بھی مل رہا ہے کیا یہ پیرالائز نظام ہے؟اور عدالتیں اپنا کام کررہی ہیں ہم اپنا کام کر رہے ہیں ۔
اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانو ن و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ تھوڑے ہی فیصلےپر چیف جسٹس آف پاکستان کادفتر بھی ہے یہ 5،6ججز جن کو ایک ڈیڑھ دن ملا تھا کیس پر سارے اکھٹے ہو کر اگر چیف جسٹس صاحب کے پاس چلے جاتے ان سے کہتے کہ آپ نے میٹنگ بلائی ہے آپ یہ میٹنگ دو دن آگے کردیں ۔ یا پھر میٹنگ میں یہ ایجنڈا بھی شامل کریں ، لیکن یہ خط و کتابت جو دو ججز نے معززججز صاحبان نے خط و کتابت لکھی ۔
میں جیسے کے وزیر ہونے کے ناطے وزیراعظم کے آفس سے وزیراعظم سے اجازت لینی پڑتی ہے چھٹی کے لئے کسی بھی وجہ سے پاکستان سےباہر جائوں اسی طرح چیف جسٹس بھی ادارے کا سربراہ ہوتا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں اور اسی طرح لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ہے اسی طرح گاہے بگاہے رولز ، قوانین میں بھی تبدیلی ہوتی رہتی ہے میں نے کہتا کہ بار بار خط کا لکھنا میں ضروری نہیں سمجھتا۔
مزید پڑھیں۔اقوام متحدہ کا زلزلے کے پیش نظر پاکستان سے افغانوں کی بے دخلی روکنے کا مطالبہ

