کراچی (نیوز ڈیسک)ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا ہے کہ آپریشن بُن٘یَانٌ مَّر٘صُو٘صٌ نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کر دی ہے، اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا،یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان کے چاک و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار خان تھے جنہوں نے مزار قائد پر پھول رکھے اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے، عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیا، ہم ہر جنگ پر تیار کھڑے ہیں۔
ایئر وائس مارشل شہریار خان کا کہنا تھا کہ دفاع وطن کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے، اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔ایئر وائس مارشل نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھاناپڑی، آئندہ بھی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص نے چھ ستمبر کی یاد تازہ کی، چھ ستمبرہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ہم نےدشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج ائیر فورس کے لیے کمانڈ سنبھالنابہت اعزاز کی بات ہے، گارڈ کی تبدیلی کوئی رسم نہیں ، قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں اتحاد کا درس دیا ہے، ہم قائداعظم کے نظریات کے امین ہیں، ہم دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کےلئے تیار کھڑے ہیں۔
ایئر وائس مارشل نے بتایا کہ قدرتی آفات اور ریسکیو آپریشن کے دوران بھی پاک فضائیہ ساتھ ساتھ رہی ہے، پاکستان کے ہر شہر اور ہر محاز پر دفاع ہماری اولین ذمہ داری ہے
مزید پڑھیں :تھائی لینڈ: اپوزیشن رہنما انوتن چرن وراکل ملک کے وزیراعظم منتخب

