اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ آئی نائن کی حدود میں 3 افراد کے لرزہ خیز قتل کی واردات رپورٹ ہوئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مقتولین میں رمشا کالونی کے رہائشی باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں، جن کی شناخت اکرام پال، شبیر ولد اکرام اور نیہا ولد شبیر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نےموقع سے شواہد جمع کرلیے، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے تھا، تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، فارنزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔
قتل کی واردات تھانہ آئی نائن کی حدود رمشا کالونی میں پیش آئی، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں۔فرانسیسی صدر نے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
