Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سےفیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے لیے دارالحکومت میں موزوں زمین کی فوری نشاندہی کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ اراضی کے انتخاب میں ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے اسے ایک منظم اور انتہائی فعال فورس بنایا جائے گا، اجلاس میں نئے ہیڈکوارٹرز کا ماسٹر پلان بھی طلب کیا گیا تاکہ منصوبے کو جلد از جلد عملی شکل دی جا سکے۔

مزید پڑھیں :کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی میں ایک نوجوان اپنی شادی کے روز لاپتہ ہوگیا

یہ بھی پڑھیں