Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی جاری کر دی

اسلام آباد: ماہ صفر کا چاند 15 جولائی کی شام نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ پیشگوئی میں بتایا ہے کہ نئے قمری مہینے کے آغاز کے حوالے سے موسمی حالات سازگار رہنے کی توقع ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا۔ فلکیاتی حساب کے مطابق 15 جولائی کی شام چاند کی رویت کے امکانات ملک کے بیشتر علاقوں، خصوصاً سندھ میں کافی روشن ہیں۔

اعلامیے کے مطابق اگر چاند 15 جولائی کی شام نظر آ گیا تو یکم صفر 16 جولائی کو ہوگی۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں چاند افق پر مناسب وقت تک موجود رہے گا، جس سے رویت کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں غروب آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ چاند دیکھنے کا آخری متوقع وقت رات 8 بج کر 28 منٹ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق موسم صاف رہنے کی صورت میں چاند کی رویت میں آسانی ہوگی، تاہم رویت سے متعلق مذہبی اور شرعی اعتبار سے حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چاند نظر آنے سے متعلق مستند معلومات کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سرکاری اعلان کا انتظار کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں