Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پاکستان اور بھارت کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا جبکہ منگلا اور بھارتی ڈیمز بھی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے قریب پہنچ گئے۔

وزارتِ آبی وسائل کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے اور اس کی سطح پندرہ سو پچاس فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ دریائے جہلم کا منگلا ڈیم بھی ترانوے فیصد بھر چکا ہے، موجودہ سطح 1235 فٹ ریکارڈ کی گئی۔

بھارت میں دریائے ستلج پر ہماچل پردیش کا بھاکرا ڈیم 88 فیصد، دریائے بیاس پر پونگ ڈیم 94 فیصد جبکہ دریائے راوی پر تھین ڈیم نواسی فیصد تک بھر گئے ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ سطح اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے قریب پہنچ چکی ہے جس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں