Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ

لاہور(اوصاف نیوز)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔

لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ کی حماس کو وارننگ،اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج بہت سنگین ہوں گے

یہ بھی پڑھیں