Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

مہنگائی میں 1.34 فیصد کمی، آٹا سستا، گھی مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آٹا سستا، گھی مہنگا ہو گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح کم ہوکر 4.17 فیصد پر آگئی ہے، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور19 اشیائے ضروریہ کیقیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگی ہونے والی اشیاء میں ڈیزل 1.06 فیصد، انڈے 0.91 فیصد، بیف 0.42 فیصد مہنگا ہوا، چاول، مٹن، گھی، دال مونگ، سگریٹ، لکڑی اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، پیاز 1.17 فیصد، ٹماٹر 23.11 فیصد، آٹا 2.60 فیصد، کیلے5.07 فیصد، دال مسور 0.64 فیصد، دال چنا 0.47 فیصد، لہسن 0.46 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 12.74 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز میں 6.21 فیصد کی کمی ہوئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گیارہ ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.02 فیصد کی کمی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں۔ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کےٹکٹوں کی قیمت بڑھ گئی

یہ بھی پڑھیں