Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید گرفتار

اسلام آباد( اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کی پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مذمت کی جا رہی ہے۔

فلک جاوید کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اوصاف نیوز نے معاملے کی تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کہ جس فلیٹ سے فلک جاوید کو گرفتار کیا گیا ہے کیا وہ سلمان اکرم راجہ کا ہی فلیٹ ہے؟

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مجھے فلک جاوید کی گرفتاری کی بھی خبر نہیں ہے کیوں کہ میں سارا دن جیل میں رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فلک جاوید ہمارے پی ٹی آئی کے لاہور کے ایک ورکر جاوید احمد خان کی بیٹی اور میاں شکیل کی اہلیہ ہیں اور دونوں سے میرا بہت اچھا رشتہ ہے۔

انہوں نے ضاحت کی کہ پارٹی کے لاہور کے معاملات میں ان سے مشاورت رہتی ہے لیکن میرے فلیٹ سے گرفتاری والی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

اوصاف نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کے اسٹاف آفیسر محمد آصف نے بتایا کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ فلک جاوید کو سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

محمد آصف نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا اسلام آباد میں نہ تو کوئی مکان ہے اور نہ ہی کوئی فلیٹ اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا

یہ بھی پڑھیں