اسلام آباد(اوصاف نیوز ) راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں آج سے 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اے بی این نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ضلع انتظامیہ نے شہر میں آج سے 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، دھرنے، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار چیمہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت 11 اکتوبر تک شہر میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے کل جمعہ 10 اکتوبر کو امریکی سفارت خانے تک اقصیٰ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹی ایل پی کے اس اعلان کے بعد جڑواں شہروں میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے اور ہیں ریلی کے شرکا کو روکنے کے لیے کنٹینر بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔
مری روڈ کے مختلف علاقوں فیض اباد آئی جے پی روڈ سمیت اسلام آبااد کے ملحقہ راستوں پر کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔
مری روڈ، فیض آباد کے ہوٹلز خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستے تاحال کھلے رکھے گئے ہیں تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مذہبی سیاسی جماعت کے ملین مارچ کو تاحال اجازت نہیں دی گئی ، جس کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کی جانب سے پیشگی اقدامات پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک



