ممبئی(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی پہلی بھارتی ٹی وی اداکارہ سارہ خان نے شادی کرلی۔
اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ یہ خوشخبری شیئر کی کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، سارہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ پروڈیوسر و اداکار کرش پاٹھک سے دوسری شادی کی ہے۔
سارہ خان کی پہلی شادی مشہور رئیلٹی شو’’ بگ باس‘‘ میں ساتھی اداکار علی مرچنٹ سے 2010 میں ہوئی تھی جس کے 15 سال بعد 36 سالہ اداکارہ نے کرش پاٹھک سے شادی کی ہے جو ان سے عمر میں 4 سال چھوٹے ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ خان نے 2016 کے پاکستانی ڈرامے’ ’بے خودی‘‘ اور 2017 کے ڈرامے ’’لیکن‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھائے تھے، وہ 2016 کے ڈرامے’ ’یہ کیسی محبت ہے‘‘ میں بھی جلوہ گرہوئی تھیں،اس کے علاوہ سارہ نے ایک ٹیلی فلم ’’تجھ سے ہی رابطہ‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔
مزیدپڑھیں:جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
