لاہور( اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل میں سابق جنوبی افریقی شان پولاک، قومی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور بازید خان شامل ہیں۔
📺 Broadcasters and commentators announced 🎙️
VGOTEL Mobile Presents Bank Alfalah Pakistan vs South Africa Test Series 2025 to start on 12 October 🏏
More details ➡️ https://t.co/nxWXETNbVa#PAKvSA pic.twitter.com/bE9zjy4a7A
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2025
اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹر بھی جاری کیا جس میں زینب عباس کو بطور پریزنٹر شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح، وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجا، عروج ممتاز، جے پی ڈومنی، ورنن فلینڈر شامل ہوں گے۔
سیریز میں ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ میں 28 کیمرے، بگی کیم شامل ہیں ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں صارفین یوزر نیم کو کیسے ریزرو کراسکتے ہیں؟



